جس میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے جازان میں جزرِ فرسان کے خلیج الحصیص میں “لیالی الحرید (حرید فیسٹیول کی راتیں)” کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہو گیا تقریب کا افتتاح امیرِ جازان شہزادہ محمد بن عبدالعزیز نے دیگر معززین کے ہمراہ کیا، جہاں سمندری کھیلوں اور بحری مظاہروں نے شائقین کو خوب محظوظ کیا امیرِ جازان کا کہنا تھا کہ یہ فیسٹیول نہ صرف جزرِ فرسان کی سیاحت کو فروغ دیتا ہے بلکہ مقامی ثقافت اور تاریخی ورثے کو بھی اجاگر کرتا ہے تقریب کے اختتام پر صید الحرید مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پہلے دس کامیاب شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔”لیالی الحرید (حرید فیسٹیول کی راتیں)” میں ثقافتی، روایتی اور فنی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ مقامی دستکاری اور ثقافتی نمائشوں نے بھی توجہ حاصل کی۔
رپورٹ جہانگیر خان