ڈپٹی کمشنر جنوبی جاویدنبی کھوسو میڈیکل سپرینٹنڈنٹ خالد بخاری کوارڈینیٹر کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس سعود یعقوب اور دیگر نے کمشنر کو بریفنگ دی۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ گھر گھر انسداد پولیو مہم میں اسپتالوں اوراسکولوں کے بچوں کی ویکسی نیشن بھی کی جارہی ہے۔سول اسپتال میں آنے والے بچے ویکسی نیشن کے لئے مطلوب سب سے اہم بچے ہیں جو بچوں میں اولین ترجیحی بچوں میں شامل ہیں۔

کمشنر کراچی کو بتایا گیا کہ سول اسپتال میں ہر روز ایک ہزار بچے آتے ہیں جن میں کویٹہ اورکے پی سمیت مختلف شہروں کے بچے بھی شامل ہیں۔اسپتال میں ملک کے مختلف شہروں سے مریض علاج کے لئے آتے ہیں۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں اور سول اسپتال کے علاوہ دیگر اہم اسپتالوں میں بھی ویکسی نیشن کے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *