مدینہ میں قیام کے دوران وزیرِ اعظم نے مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے اور پاکستان سمیت عالم اسلام کے لیے امن و استحکام کی دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر انہوں نے روضۂ رسول پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے تو مدینہ کے گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا استقبال کیا ۔
رپورٹ جہانگیر خان