
مشہور سینئر خطاط اور مصور عبدالکریم شیخ نے اپنے ادارے اے کے پروموٹرز کی جانب سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی جانب سے مختلف شعبوں میں غیر معمولی اور اعلی خدمات انجام دینے والے کراچی کی معروف شخصیات کو شہری اعزاز “تمغہ کراچی” سے نوازا۔ ان میں سے مصوری کے شعبے میں عباس کمان گر، موسیقی کے شعبے میں استاد مظہر امراو بندو خان اور اسلامی خطاطی کے شعبے میں محمد کاشف خان شامل ہیں۔

مذکورہ افراد کے اعزاز میں اے کے پروموٹرز کی جانب سے خصوصی تقریب اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں مصوروں، سماجی شخصیات اور میڈیا پرسنز نے شرکت کی جن میں سماجی رہنما ریحانہ واسطی، سیئنر آرٹسٹ رستم استاد، معروف فوٹو گرافر انیس اے خان، حیدرآباد سے بہاالدین، نثار علی، مہتاب علی، واٹر کلر اور پورٹریٹ ماسٹر ظفر صدیقی، معروف ارٹسٹ طارق ٹونکی، اداکار و مصور منان حمید، شاعرہ مصورہ شبانہ شابی تار، منصورہ احمد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اور اعزاز یافتہ مصور اور خطاط کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا

جبکہ معروف شاعر، براڈ کاسٹر، سینئر صحافی اور تجزیہ کار اقبال سہوانی نے استاد مظہر امراو بندو خان کے دیلی گھرانے، موسیقی کے لئے ان کے بزرگوں کی خدمات اور امیر خسرو کی فنی وراثت،

ان کے دادا بر صغیر کے نابغہ روزگار سارنگی نواز استاد بندو خان کی مہارت اور والد استاد امراو بندو خان تمغہ حسن کارکردگی کا تفصیلی تذکرہ کرتے مظہر امراو بندو خان کی ریاضت اور فن گائیکی کا احاطہ کیا۔اس موقع مظہر امراو امیر خسرو کی بندش اور قول ترانہ سنا کر محفل پر وجد طاری کردیا۔اس موقع ظفر صدیقی نے اقبال سہوانی کا بنایا ہوا واٹر کلر بیسڈ پورٹریٹ انہیں پیش کیا

جسے بعد بعدازاں خصوصی مہمان ریحانہ واسطی کے ہاتھوں پیش کیا گیا جبکہ طارق ٹونکی نے ظفر صدیقی کے لیے بنایا جانے والا پورٹریٹ اور سورہ رحمان کی آیت کی خطاطی انہیں پیش کیا اور صبا خالد نے میزبان عبدالکریم شیخ کو اپنی جانب سے تحفہ پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع پرتکلف عشائیہ سے کی گئی۔

رپورٹ اقبال سہوانی