
معروف ٹیلی پلے رائٹر، افسانہ نگار، کئی جریدوں کے سابقہ مدیر اور بچوں کے ادب کے ایوارڈ یافتہ قلمکار مصطفی ہاشمی جو اب بہت ٹی وی چینل کے کانٹینٹ ہیڈ ہونے ساتھ مقامی یونیورسٹی میں میڈیا بھی پڑھاتے ہیں ان ساری خوبیوں بہترین دوست اور اعلی منتظم اور میزبان ہیں جن کے دم دوستوں کو مل بیٹھ کر کھانا اور تفریح کے ساتھ دل کی بھڑاس نکالنے کا موقعہ مل جاتا ہے

اور وہ یہ کام وہ سال میں کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ کئی بار کرلیتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایسی ایک پکنک کا اہتمام عزیز دوست روف اسلم آرائیں کے توسط سے کیا گیا جو تفریح گاہوں کے مدار المہام ہیں اس بار خصوصیت یہ تھی کہ کھانے کا انحصار بازار کے بجائے احباب اپنے جوہر خانہ داری اور فن کھانا تیاری کی مہارت کے سبب اپنے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ اپنی جیب خاص پر رکھا اور کھانے کا اہتمام معروف ادیب و شاعر دوہا نگار اور ماہنامہ “بچوں کی دنیا” کے ایڈیٹر خالد دانش کی جانب سے کیا گیا

پام ویلج فارم ہاؤس” پر ہونیوالی پکنک پر کھانے، چائے اور دیگر انتظامات کی میزبانی اور انتظامی امور معروف ادیباؤں صالحہ صدیقی اور یاسمین حفیظ نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔

معروف سماجی شخصیت، ہر دلعزیز شاعر اور “ہوم ٹی وی” کے اینکر پرسن اقبال سہوانی نے اپنا خوبصورت کلام پیش کر کے خوب داد سمیٹی، جبکہ خالد دانش کے دوتے بھی شرکاء کو بہت پسند آئے۔ تقریب میں شریک شخصیات میں مصطفیٰ ہاشمی، جاوید الرحمن خان، اعظم عظیم اعظم، شاہد علی سحر، فیصل ملک، رؤف اسلم آرائیں، خالد دانش، اقبال سہوانی، فرخ اظہار، جعفر خونپوری، عمیر، صالحہ صدیقی، یاسمین حفیظ، نفیسہ سعید، خواجہ وقار احمد، ابن آس، نگہت ناز، سطوت نظامی (نظ خالد)، نزہت جبیں ضیاء اور سائرہ شامل تھے۔

تمام شرکاء نے اس شاندار پکنک اور عید ملن تقریب سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اس موقع پر خالد دانش نے سارے احباب کو اپنا معرکتہ الآرا ناول “میرا ہم زاد” پیش کیا، جبکہ محمد جعفر خونپوری نے فاکیہہ قمر کی کتاب “رنگِ حنا” اور ابن آس نے اپنی ترجمہ شدہ کتاب “ناٹ اوور تھنکنگ” شرکاء کو پیش کی۔ خوبصورت گفتگو، چٹکلوں اور دوستانہ ماحول کے ساتھ یہ شاندار محفل عصر کے قریب اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد تمام احباب خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت ہو گئے۔
اقبال سہوانی صاحب ایسی مختصر اور پُراثر رپورٹنگ میں آپ کا جواب نہیں۔پکنک تو اچھی تھی ہی لیکن آپ کی تصاویر کے انتخاب نے بھی اس کو سچ ثابت کردی۔ اور یہ کیسے ممکن ہو جہاں آپ ہوں وہاں محفل کا رنگ دوبالا نہ ہو۔ سب نے اپنی اپنی ذمے داریاں خوب نبھائیں، مزہ آیا، مصطفی ہاشمی کو ڈھیروں مبارک باد!
آپ کا شکریہ
ماشاءاللہ جناب اقبال سہوانی کی باغ وبہار شخصیت نے اپنے خلوص محبت اور شفقت سے تقریب کو چارچاند لگادئیے تھے۔ان کے بارے میں جتنا سنا تھا انہیں اس سے بڑھ کر پایا۔اب اپنے چینل پر تقریب کی روداد نشر کرکے ایک بار پھر حسین یادوں کو پھر سے تازہ کردیا ہے۔
جناب اقبال شہوانی اس عمدہ کاوش پر ہماری جانب سے ہدیہ تشکر قبول فرمائیں۔
بہت شکریہ
ماشاءاللہ ۔۔۔۔ اقبال سہوانی کی زبردست کاوش! اقبال سہوانی ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں اور خوب صورت گفتگو کرنا جانتے ہیں۔ جس محفل میں اقبال سہوانی ہوں،اس محفل سے بوریت اور بیزاری رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ بہت زبردست شاعری بھی کرتے ہیں، خصوصا تصوف کے حوالے سے ان کی روحانیت سے بھرپور شاعری کا جواب نہیں۔۔۔
آپ کا شکریہ