ایشا امبانی کی ساڑھی کے ڈیزائنرگورو گپتا ہیں،اس ساڑھی کو سودیش کے کاریگروں کے ذریعے تیار کروایا گیا۔ایشا امبانی نےبتایاکہ انکی ساڑھی کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے بنایا گیا ہےجبکہ انہوں نے تمام تر زیورات اپنی والدہ کے پہن رکھے ہیں۔

ایشا امبانی نےسونے کی تار، 1800 ہیروں اورقیمتی پتھروں سےسجی ساڑھی کا انتخاب کیا

بھارت کی معروف کاروباری شخصیت ایشاامبانی نے میٹ گالا میں سونے اور ہیروں سے بنی ساڑھی پہن  کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

امریکی شہرنیویارک میں ہونے والےمیٹ گالا میں دنیا بھرسے مختلف آرٹسٹوں نےشرکت کی،تقریب میں ایک تھیم کے تحت اپنےلباس کے آرٹ کی نمائش کی گئی۔

تقریب کوچارچاند لگانےکیلئے بھارتی ارب پتی تاجرمکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی نےسونےکی تار، 1800 ہیروں اورقیمتی پتھروں سےسجی ساڑھی کا انتخاب کیا،اس کےعلاوہ انکے ہاتھ میں 20 سال پرا اسٹیل سےبنے آم نے توجہ سمیٹ لی،جسےکریشیےمیں بُنا گیا تھا۔

ایشا امبانی نےبتایاکہ انکی ساڑھی کا بلاؤز والدہ کی جیولری سے بنایا گیا ہےجبکہ انہوں نے تمام تر زیورات اپنی والدہ کے پہن رکھے ہیں۔

ایشا امبانی کی ساڑھی کے ڈیزائنرگورو گپتا ہیں،اس ساڑھی کو سودیش کے کاریگروں کے ذریعے تیار کروایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *