امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ایرانی سفیر برائے چین عبدالرزاق رحمانی فضلی
ایرانی سفیر نےکہا چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایران کی حمایت اور مدد کی،تہران اوربیجنگ کے تعلقات وقت کےساتھ مزیدمضبوط ہوں گے،ہم مشکل حالات میں اپنے دوستوں کوکبھی نہیں بھولیں گے۔
ایرانی سفیر نےپریس کانفرنس کرتےہوئےکہاایرانی اور چینی وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورتعاون کے نئے شعبوں پرگفتگو ہوئی،امریکا اورایران کےدرمیان مذاکرات جاری ہیں،مذاکرات مقصد مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینا ہے۔
ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کے قریب چینی آئل ٹینکر پر حملے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے