محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ صوبائی کابینہ نے گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔24اگست سے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔
صوبائی کابینہ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی مختلف تجاویز میں سے گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نجی اسکولز کو سمر کیمپس لگانے سے متعلق اجازت دینے پر تاحال مشاورت جاری ہے۔