باراک اوباما نے ایران کے ساتھ تباہ کن ڈیل کی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بڑا یا بامعنی معاہدہ ہوگا، یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
سوشل میڈیا پر بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل کو ناکام سیاستدان غلط انداز میں پیش کررہے ہیں، ڈیموکریٹ سینیٹر بار بار غلط پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ باراک اوباما نے ایران کے ساتھ تباہ کن ڈیل کی، ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو بہت اچھا ہوگا یا نہیں ہوگا، میں اوباما کی تباہ کن نیوکلیئرڈیل کی طرح معاہدے نہیں کرتا۔