ایران  نے کبھی طاقت اوردھمکی کے سامنےسرنہیں جھکایا،ابراہیم رضائی

ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ہماری حکمت عملی آنکھ کے بدلے آنکھ تھی۔ سفارتی جنگ میں ہمارا فارمولہ عمل کے بدلے عمل ہے۔

سوشل میڈیا پربیان میں ابراہیم رضائی کا کہا کہ ایران  نے کبھی طاقت اور دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکایا، امریکا تیل مہنگا چاہتا ہے تواپنی ضد پر قائم رہے۔ امریکا معاہدہ چاہتا ہے تو بات چیت کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی عوام اپنے ناکام صدر کی چالاکیوں پر یقین نہ کریں۔ وقت ان کے خلاف جا رہا ہے۔ امریکا معاہدہ چاہتا ہے تو بات چیت کرے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ ایران  نے کبھی طاقت اور دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *