فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں جبکہ وزیراعظم کے ذریعے پاکستانی عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتاہوں۔ بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاکستان کے ساتھ تعلقات ہماری ترجیح ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو چین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، معلوم ہے کہ فیلڈ مارشل ایران سے واپس آئے ہیں۔ شی جن پنگ نے کہا کہ امن کیلئے مثبت کوششیں اورثالثی اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستان کے تعمیری کردارکوسراہتے ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان75سال قبل سفارتی تعلقات قائم ہوئے، چین اور پاکستان نے ایک دوسرے کو سمجھا،اعتماد اور حمایت کی، دونوں ملکوں کے درمیان ناقابل شکست دوستی کا رشتہ قائم ہوا۔ بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاکستان کے ساتھ تعلقات ہماری ترجیح ہے۔

شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹجک باہمی اعتماد،عملی تعاون نےدوطرفہ ترقی میں اہم کرداراداکیا، دونوں ممالک کو سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانا چاہیے، ہمیں یکطرفہ فیصلوں اور سرد جنگ جیسی سوچ کی مخالفت کرنی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *