وزیراعلیٰ پنجاب کا خاتون و بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس کا اعلان ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور میں ہاسٹل کرائے کے تنازع پر نجی یونیورسٹی کی طالبہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ٹاؤن شپ میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے گا جبکہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے پولیس متحرک ہے اور شہری ایسے واقعات فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *