کاکروچ جنتا پارٹی کی آن لائن مہم کو چند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالوکیا تھا
مودی حکومت نوجوانوں کی تحریک سے خوفزدہ،کاکروچ جنتا پارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بند کر دئیے گئے۔
سچ کی آوازسےخوفزدہ مودی سرکارجین زی کی زورپکڑتی تحریک اورعوامی تنقیدکودبانےکیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی،انتہاپسندنااہل مودی حکومت نے نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتاپارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ بلا ک کر دیئے۔
پارٹی کی آن لائن مہم کوچند ہی دنوں میں کروڑوں افراد نے فالوکیا جبکہ ہزاروں نوجوان اس میں شمولیت اختیارکر چکے ہیں۔
بھارتی جریدے دکن کرانیکل کےمطابق پارٹی کےبانی ابھیجیت دپکے نےکہا ہےکہ ہیکنگ اوربندش کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی کھوچکی ہے، ابھیجیت دپکے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیاگیا ہے۔
بھارتی جریدہ کےمطابق تنظیم نے تعلیمی نظام کی ناکامی اورپیپر لیک پروزیرِتعلیم دھرمیندرپر دھان کے استعفے کی مہم چلائی،ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا کہ انہیں اس مہم کی وجہ سےجان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
ماہرین کےمطابق فی الحال تویہ سوشل میڈیاکی حدتک سیاسی طنزیہ تحریک ہےمگراس کے پیچھے بے روزگاری، پیپرلی اوردیگرمسائل پرنوجوانوں کاغصہ ہے
تحریک کی مقبولیت کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا کہ آیا یہ نیپال اوربنگلہ دیش کی طرزپرجین زی کی انقلابی تحریک کی شکل اختیارکرسکتی ہے۔