
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج تہران کا اہم دورہ کریں گے جہاں وہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام ایرانی قیادت تک پہنچائیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر پاکستان کے مؤقف سے بھی آگاہ کریں گے۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔