یہ معاہدہ امن کے آغاز کی صورت اختیار کر سکتا ہے، اسے ضائع نہ کریں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم ڈیل کے بہت قریب ہے جس سے سمیت خطے میں امن قائم ہوگا، آج بیروت پر اسرائیل کا حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جس حملے کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی، وہ بہت معمولی تھا، اس میں کوئی شخص ہلاک، زخمی یا متاثر نہیں ہوا، معمولی حملے کو اس اہم عمل میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
واضح رہے کہ آج مفاہمی یادداشت پر دستخط سے پہلے اسرائیل نے بات چیت کا عمل سبوتاژ کرنے کےلیے بیروت پر میزائل داغ دیے۔ حملے میں 3 لبنانی شہید 6 زخمی ہوگئے۔