ججز انٹرویو کمیٹی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن میں اختلاف رہا ،ذرائع
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے گزشتہ روز کے اجلاس کی اندونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ ججز کی تقرری کے لیے انٹرویو رولز اکثریتی رائے سے منظور کئے گئے، اتفاق رائے نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائےگی جس میں عدلیہ، حکومت، اپوزیشن، اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیٹی امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد اپنی سفارشات جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گی، تاہم کمیشن ان سفارشات کا پابند نہیں ہوگا اور حتمی فیصلہ اکثریتی رائے سے کرے گا۔