دانیال ظفر اس وقت زنجیریں میں متاثرکن اداکاری کے باعث سب کے فیورٹ بنے ہوئے ہیں

پاکستان کے معروف گلوکار، اداکار اور موسیقار علی ظفر نے اپنے چھوٹے بھائی دانیال ظفر کی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایک انتہائی باصلاحیت فنکار قرار دیدیا۔

دانیال ظفر اس وقت اپنے ڈرامے زنجیریں میں متاثرکن اداکاری کے باعث ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہےہیں،علی ظفر نےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پراپنےبھائی سےمتعلق جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ دانیال کی صلاحیتوں سےپہلےہی آگاہ تھے،دانیال کم عمری سےہی موسیقی میں گہری دلچسپی رکھتے تھے اور نوعمری کے دوران مشہور راک بینڈ کے گانے بھی گایا کرتے تھے۔

علی ظفر نے بتایا کہ دانیال نے بہت سا ایسا میوزک بھی تخلیق کیا جو اب تک ریلیز نہیں ہوا اور میں ہمیشہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں سے متاثر رہا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *