ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، امریکی نائب صدر
امریکا ایران امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو ایک اور بڑی پذیرائی مل گئی۔
سوئٹزرلینڈ میں صحافی کے سوال پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ’’ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں‘‘۔ یہ بیان خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بڑا اعتراف ہے۔
قبل ازیں برگن اسٹاک میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور فیلڈمارشل کا جے ڈی وینس سے مصافحہ کیا،رہنماؤں نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو گلے لگایا۔