شان مسعود کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا بھی مشکل ہوگیا، ذرائع
پاکستان کرکٹ بورڈ کا رواں ہفتے میں سنٹرل کنٹریکٹ اور ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کےمطابق ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز کےلیےاسکواڈ کا اعلان ایک ساتھ کیے جانے کا امکان ہے،قومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود کےلیےسنٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے،جبکہ انکی کپتانی بھی خطرےمیں پڑسکتی ہے،سلیکشن کمیٹی شان مسعود کے اسکواڈ میں شمولیت کےحوالے سے غور کررہی ہے۔
سلیکشن کمیٹی نےاسکواڈ اورسنٹرل کنٹریکٹ کےحوالے سے سرجوڑ لئے،دو روز قبل ایک اہم اجلاس میں سنٹرل کنٹریکٹ اور ٹیسٹ اسکواڈ کےمختلف ناموں پرغورکیاگیا،کمیٹی مڈل آرڈر میں تبدیلیوں پر بھی غور کررہی ہے،جہاں اویس ظفر کی شمولیت کے امکانات روشن ہیں،فاسٹ بولرز کے طورپرعبیدشاہ،خرم شہزاد اور محمد عباس کی شمولیت متوقع بتائی جا رہی ہے۔