اداکارہ کبریٰ خان کی سوشل میڈیا پر بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ اور دادی شرمیلا ٹیگور کے ساتھ لندن میں چھٹیاں منارہی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جو خاصی وائرل ہورہی ہے، اس ویڈیو میں بالی وڈ کی تین اداکاراؤں کے ساتھ کبریٰ خان کو دیکھا گیا ہے۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ کبریٰ خان بھی لندن میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک ریسٹورینٹ میں سارہ علی خان، امریتا سنگھ اور شرمیلا ٹیگور کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شرمیلا ٹیگور اپنے ہاتھوں سے کبریٰ خان کو کھانا کھلا رہی ہیں جبک ہ پلیٹ میں ‘happy birthday’ لکھا ہوا ہے۔