عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 71اعشاریہ 88ڈالر فی بیرل ہوگئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 71اعشاریہ 88ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 75اعشاریہ  70ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

خیال رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67.30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملا تھا۔

گزشتہ جمعے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے باعث اب آئندہ قیمتوں کے تعین سے قبل ملک بھر میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی کرے گی یا نہیں۔

ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں کا تعین صرف خام تیل کی قیمت کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا، بلکہ اس میں پیٹرولیم لیوی، ٹیکسز، درآمدی لاگت، شرحِ مبادلہ اور دیگر عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسی لیے امکان یہی ہے کہ آئندہ قیمتوں میں معمولی کمی کی جائے گی، جبکہ کسی بڑی کمی کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *