یہ ڈیزائن اس سال کے آغاز میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری کیےگئے

امریکا کے اعزازی پاسپورٹ کے ڈیزائن پر ٹرمپ کی تصویر توجہ کا مرکز بن گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےامریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کےموقع پراعزازی امریکی پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن پیش کردیا،جس میں انکی تصویر نمایاں طور پر شامل کی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پرپاسپورٹ کےڈیزائن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا،”امریکا کا نیا پاسپورٹ،،خوش آمدید، لیکن اچھا رویہ اختیار کریں!”

تصویر میں پاسپورٹ کے ایک صفحے پر صدرٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے مشہور ریزولوٹ ڈیسک پر دکھایا گیا ہے،جبکہ پس منظر میں امریکا کے تاریخی اعلانِ آزادی کا متن موجود ہے

یہ ڈیزائن اس سال کے آغازمیں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سےجاری کیےگئے،ابتدائی ڈیزائن سے مختلف ہے،جس میں صدرکی دوسری تصویر استعمال کی گئی تھی،صفحے کے نچلے حصے میں صدر ٹرمپ کے دستخط بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پاسپورٹ کےسامنےوالےصفحے پرمعروف مصورجان ٹرمبل کی تاریخی پینٹنگ “دی ڈیکلریشن آف انڈیپنڈنس” کو جگہ دی گئی ہے،جو امریکا کی آزادی کے تاریخی لمحے کی عکاسی کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *