ہر پاکستانی بیٹی کی عزت و وقارکاتحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے، مذہبی اسکالر ناصرمدنی
قانونی نوٹس ملنے کے بعد مذہبی اسکالر ناصر مدنی نے مومنہ اقبال سے معافی مانگ لی۔
ایک ویڈیو بیان میں مذہبی اسکالرناصرمدنی نےکہاکہ اگر ان کی کسی بات سےمومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوئی ہےتو وہ اس پرمعذرت خواہ ہیں،وہ عوامی سطح پر معافی مانگتے ہیں اور کسی کی دل آزاری انکا مقصد نہیں تھا۔
ناصرمدنی نےتمام بیٹیوں سےبھی اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے احترام اورحقوق کے لیےآوازبلند کریں،ہر پاکستانی بیٹی کی عزت و وقارکاتحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے،بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
یادرہےکہ چند روزقبل ناصرمدنی کا مومنہ اقبال سےمتعلق ایک بیان سوشل میڈیا پروائرل ہوا تھا،جس کےبعد اداکارہ نےقانونی کارروائی کاآغازکیا،اس قانونی معاملےکی پیروی مومنہ اقبال کی بہن رمشہ اقبال نےکی۔