پہلے مرحلے میں انگلینڈ، فرانس، برازیل، سپین اور مراکش زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی ہیں : دانش تیمور

معروف پاکستانی اداکار دانش تیمور نے جاری 2026 فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال کو ٹائٹل جیتنے کے لیے کسی معجزے کی ضرورت ہوگی۔

دانش تیمور نے پرتگال کی جرسی پہن کر انسٹاگرام پر اپنی فٹبال تجزیاتی رائے شیئر کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے بعد پانچ ٹیمیں دیگر تمام ٹیموں سے زیادہ مضبوط نظر آ رہی ہیں، جن میں فرانس، انگلینڈ، برازیل، اسپین اور مراکش شامل ہیں۔

اداکار نے ان ٹیموں کے دفاعی نظم، مؤثر پریسنگ، بہترین پوزیشننگ، تیز رفتار ٹرانزیشن، گیند پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی صلاحیت اور میچ کی رفتار کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت کو سراہا۔

دانش تیمور کا کہنا تھا کہ ان ٹیموں نے حقیقی ٹائٹل فیورٹ ہونے کا ثبوت دیا ہے اور اگر یہی تسلسل اور نظم و ضبط برقرار رہا تو انہی میں سے کوئی ایک ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *