لباس کی مدد سے مڈغاسکر کاکروچ تقریباً تین گھنے تک پانی کے اندر متحرک رہ سکتا ہے
سنگاپور کے سائنس دانوں نے کاکروچ کے لیے جدید غوطہ خور لباس تیار کر لیا۔
سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کےسائنس دانوں نے ایک جدید غوطہ خور لباس تیار کیا ہے، جس کی مدد سے مڈغاسکرکاکروچ تقریباً تین گھنے تک پانی کے اندر متحرک رہ سکتا ہے۔
یہ تحقیق یونیورسٹی کے اسکول آف مکینیکل اینڈ ایرو اسپیس انجینئرنگ میں کی گئی،جہاں محققین نے کاکروچ کی صلاحیتوں کو مزید مؤثربنانے کے لیےنئی ٹیکنالوجی پر کام کیا۔
محققین کےمطابق یہ منصوبہ پہلےسے تیارکیےگئےسائبرگ کاکروچزکی تحقیق کا تسلسل ہے، جنہیں قدرتی آفات کے بعد ملبے تلے پھنسے افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیوں کے لیے سینسرز اور الیکٹروڈز سے لیس کیا گیا تھا۔