قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ہیں
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی ویڈیو جاری کردی گئی،قبر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر آیت اللہ خامنہ کی قبرکی تصویر اور ویڈیوز وائرل ہیں جنہیں ایرانی میڈیا اور قونصل خانوں کی جانب سے بھی شیئر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کی نماز جنازہ اور جلوس جنازہ کی تقریبات میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔
آیت اللہ خامنہ ای کےجسد خاکی کو تہران کے بعد قم اور پھر عراق میں کربلا اور نجف بھی لے جایا گیا تھا جس کے بعد انہیں واپس لاکر مشہد میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے