ویسٹ انڈیزکی ہیلی میتھیوز 2 درجےبہتری کےبعد7ویں نمبرپربراجمان ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن پلئیرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کےمطابق ویمنز ون ڈےبیٹرز میں بھارت کی سمرتھی مندھاناکی پہلی پوزیشن برقرارہے،جبکہ ویسٹ انڈیزکی ہیلی میتھیوز 2 درجےبہتری کےبعد7ویں نمبرپربراجمان ہے،اس کے علاوہ پاکستان کی سدرا امین کی دسویں پوزیشن برقرار رہی۔


ویمنز ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کی الانا کنگ کی پہلی پوزیشن،ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی شامل نہیں،ویمنز آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر کی پہلی پوزیشن رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *