قیمتوں کے روزانہ تعین سے متعلق حکومت کی جانب سے آج باضابطہ اعلان متوقع ہے
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہفتہ وار کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے روزانہ تعین سے متعلق حکومت کی جانب سے آج باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
دوسری جانب ملتان میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔