فرونکس GLX 6A/T مونو ٹون کی قیمت 6,299,999 روپے سے بڑھا کر 7,000,000 روپے مقرر

سوزوکی نے محدود مدت کی پروموشنل آفر ختم ہونے کے بعد فرونکس کے ہائبرڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فرونکس GLX 6A/T مونو ٹون کی قیمت 6,299,999 روپے سے بڑھا کر 7,000,000 روپے کردی گئی، جس میں 700,001 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح فرنکس GLX 6A/T ٹو ٹون کی قیمت 6,374,999 روپے سے بڑھا کر 7,075,000 روپے کردی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق دونوں ہائبرڈ ویرینٹس کی سابقہ قیمتیں محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے تحت مقرر کی گئی تھیں، جس کی مدت ختم ہونے کے بعد نئی قیمتیں نافذ کردی گئی ہیں۔

تاہم فرنکس کے نان ہائبرڈ ویرینٹس کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ان کی قیمتیں برقرار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *