صوبائی وزیر نےآسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں اورسکھ برادری کے افراد سے ملاقاتیں کیں

آسٹریلیا کے شہربرسبین میں رنگا رنگ مینگو ملٹی کلچرل میلہ منعقد ہوا،جس میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی

صوبائی وزیر نےآسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں اورسکھ برادری کے افراد سے ملاقاتیں کیں،جن میں باہمی روابط،ثقافتی تعاون اورمذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سرداررمیش سنگھ اروڑہ نےکہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کےوژن کےمطابق اقلیتی مذہبی ورثے کے تحفظ،بحالی اورفروغ کےلیےعملی اقدامات جاری ہیں،پاکستان دنیاکو یہ پیغام دینا چاہتا ہےکہ ملک میں اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اورمذہبی ورثے کےتحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نےمینگو ملٹی کلچرل میلے کےکامیاب انعقاد پرمنتظمین ناصر تاثیر، شعیب حنیف، اسلم کاہلو، سعدملک،شاہدچوہدری اور شہزاداسلم کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا آسٹریلیا میں پاکستانی ثقافت، روایات اورقومی یکجہتی کےفروغ میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ مینگو ملٹی کلچرل میلہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانےمیں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اوریہ تقریب پاکستانی ثقافت،روایات اور بین الثقافتی ہم آہنگی کاخوبصورت مظہر ہے۔

انہوں نےاوورسیزپاکستانیوں اورسکھ برادری کو پاکستان میں واقع مقدس مذہبی مقامات کی یاترا کی دعوت بھی دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *