کاکروچ جنتا پارٹی کا پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کے باوجود احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
بھارت میں تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر احتجاج جاری ہے،مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 180 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
کاکروچ جنتا پارٹی نےاعلان کیاہےکہ پارلیمنٹ کی طرف مارچ کے دوران پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کے باوجودنوجوانوں کی یہ تحریک اپنا احتجاج جاری رکھےگی،البتہ پارلیمنٹ کی جانب دوبارہ مارچ نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز بھارتی پولیس اور سول کپڑوں میں موجود افراد نے نئی دہلی میں اپنے حقوق کے لیےجنترمنتر پرجمع ہزاروں کی تعداد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر بدترین تشدد کیاجس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں،جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔
کروچ جنتا پارٹی حکومت سےایجوکیشن کےشبعےمیں اصلاحات اوروزیرتعلیم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے۔
دوسری جانب بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نےکاکروچ جنتا پارٹی کیلئے آواز بلندکردی،مودی سرکار کے اقدامات کوغیرقانونی قراردیدیا،کارکن رہنما راہول گاندھی نےکہا اسٹوڈینٹس اپنا حق مانگ کررہے ہیں،حکومت نے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا ہے۔