شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کی اپیل

بلتستان ڈویژن میں گزشتہ تین روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خطرہ برقرار ہے۔

طورمک، روندو، کمنگو، کھرمنگ، غورسے اور گانچھے میں سیلابی ریلوں سے نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ برالدو، چھقپو اور باشہ میں سیلابی ریلوں سے پاور ہاؤس کی واٹر چینل اور عوامی اراضی متاثر ہوئی۔

انتظامیہ کے مطابق اب تک کسی بڑے سیلاب کی اطلاع نہیں، تاہم مختلف ندی نالوں میں طغیانی ہے۔ آئندہ دو ہفتوں تک سیلابی خطرہ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *