ٹریننگ سیشن کے دوران عبداللہ فضل کو کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی

پاکستانی ٹیسٹ بیٹر عبداللہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

عبداللہ فضل کو 23 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے میں شدید انجری ہوئی۔

ایم آر آئی اسکین اور طبی معائنے کے بعد ٹیم کے میڈیکل پینل نے تصدیق کی ہے کہ عبداللہ فضل کو بحالی کے عمل سے گزرنا ہوگا، جس کے باعث وہ دونوں سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز کے لیے ان کے متبادل کا فیصلہ ضرورت پڑنے پر بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *