چک رسل نے اسکرین رائٹر کے طور پر بھی شہرت حاصل کی

ہالی ووڈ کی معروف فلم ’دی ماسک‘ کے ہدایتکار چک رسل 74 برس کی عمر میں چل بسے۔

چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے نے انکے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہدایتکار کا اچانک انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے قریب واقع ان کے گھر میں ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چک رسل کے بے ہوش ہونے کی اطلاع پر فائر ڈپارٹمنٹ کو طلب کیا گیا، تاہم فوری طور پر ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *