امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین ریان کیتھ زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعاون اور معاشی روابط کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی معاشی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار علاقائی استحکام اقتصادی ترقی،تجارتی توسیع اور رابطوں میں گہرا تعلق رکھتا ہے،ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا مقصد کاروباردوست ماحول اورسرمایہ کاری کوفروغ دیناہے۔
انہوں نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینا اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔