ماہی گیرکشتی گوادرسے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی
پاک بحریہ نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرکے شمالی بحیرہ عرب میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا۔
پاکستان نیوی کےجہاز پی این ایس تیمورنےشمالی بحیرۂ عرب میں پھنسی ماہی گیرکشتی کو بچانےکیلئے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا،سمندرمیں پھنسے انیس ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیاگیا،کشتی پر سوار عملے کے تمام انیس افراد میں گیارہ پاکستانی اور آٹھ ایرانی شہری شامل تھے۔