آتشزدگی کے باعث قریبی گھر اور پارک خالی کرا لیے گئے
فرانس اور اسپین کے بعد برطانیہ کے جنگلات میں بھی آگ بھڑک اُٹھی ہے،آگ سفوک کے علاقے ڈن وچ ہیتھ کے جنگلات میں لگی، جس نے ساحلی علاقے کے قریب وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
رپورٹس کےمطابق آتشزدگی کے باعث قریبی گھروں اور ایک پارک کو احتیاطی طور پر خالی کرا لیاگیا،حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال قریبی جوہری بجلی گھر کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
برطانوی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنگلات اور متاثرہ علاقوں کے قریب جانے سے گریز کریں تاکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔