انٹرنیشنل مارکیٹ میں 30 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4080 ڈالر کا ہو گیا
پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3000 روپے مہنگا ہو کر430436 روپےکا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 2572 روپے بڑھکر 369029 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 79 روپے کم ہوکر 6294 روپےہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 30 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4080 ڈالر کا ہو گیا۔