پولیس کو جلد از جلد قاتلوں تک پہنچ کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے
معروف اداکارہ مشی خان نے میر رضا کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کہا کہ میر رضا کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، پولیس کو جلد از جلد قاتلوں تک پہنچ کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
انہوں نےحکومت سندھ سےمطالبہ کیا کہ کراچی کےشہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں,یہ بھی معلوم کیا جانا چاہیےکہ میر رضا کس کےساتھ گیا تھا اور واقعے کے پس منظر کو مکمل طور پر سامنے لایا جائے۔
اداکارہ نےسوال اٹھایا کہ “کیا پاکستان میں ہماری زندگیوں کی قیمت اتنی سی ہے؟” اور حکومت پر زور دیا کہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
کراچی کا 25 سالہ نوجوان تاجر اورڈزرٹ شاپ برانڈسے وابستہ تھا،جو 28 جولائی 2026ء کو پی ای سی ایچ ایس سے اغوا کے بعد 29 جولائی کو گلستانِ جوہر سے مردہ حالت میں ملا۔