اکھیلیش ریڈی پر پابندی 21 نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی، آئی سی سی

آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے اکھیلیش ریڈی کو 3 شقوں کا قصوروار قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے  اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر امریکا کے کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی  نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی 3 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔

بودوگم اخیلیش نےابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی جس کے سبب ان پر 8 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ بودوگم اخیلیش ریڈی پر پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *