پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 39پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 4روپے7پیسے فی لیٹرکمی متوقع

آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، جبکہ ذرائع کے مطابق اوگرا نے نئی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک آنے کا امکان ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق ورکنگ اوگرا کی جانب سے مکمل کر لی گئی ہے، تاہم نئی قیمتوں کا حتمی اعلان حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہونے پر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *