امریکا کے 80 فیصد دفاعی میزائل ختم ہو چکے، امریکی میڈیا
امریکا کے اہم ترین میزائل ڈیفنس سسٹم تھاڈ میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹرز کا 80 فیصد ذخیرہ ختم ہو چکا۔
امریکی ٹی وی سی این این کی رپورٹ کے مطابق جنگ سے پہلے کی تعداد کے مقابلے میں پیٹریاٹ میزائلوں کا بھی نصف ذخیرہ ختم ہو چکا۔ گولہ بارود کے کم ہوتے ذخائر نے ٹرمپ کو ایرانی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملوں کا منصوبہ منسوخ کرنے پر آمادہ کیا۔
اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا نے انتہائی درست نشانہ لگانے والے تمام میزائلوں کو بظاہر استعمال کرلیا ہے۔
دوسری جانب پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس کے حکام نے گولہ بارود اور اسلحے کے ذخیرے میں کمی کے ان خدشات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔