ہاکی ورلڈکپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اوربیلجیئم میں کھیلا جائے گا

ہاکی ورلڈکپ کیلئے پاکستان قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان اسکواڈمیں کپتان ابوبکرمحمود،وقار،عبداللہ،سفیان خان،معین شکیل،عبدالوحید،اشرف رانا، عبدالحنان شاہد،زکریاحیات اورارشدلیاقت،عديل لطیف، احمدندیم،غضنفر علی،عمادشکیل بٹ،حماد الدین انجم،رحمان عبدال،افراز،عمر مصطفیٰ، علی رضا،عبدالمتان اورمحمد عماد ٹیم میں شامل ہیں،قومی ہاکی ٹیم کے اسکواڈ میں 2 گول کیپرز وقار اور علی رضا بھی شامل ہیں

اویس قرنی ٹیم منیجر،باب جوہان ویلڈہوف ہیڈکوچ،کرسٹوفرجان بوون اسسٹنٹ کوچ ہوں گے،ہاکی فیڈریشن کےصدرمحی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،ہاکی ورلڈکپ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اوربیلجیئم میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *