فلم نے شمالی امریکا میں 360، عالمی مارکیٹس میں 572 ملین ڈالر کا بزنس کیا
مارول سنیماٹک یونیورس کی نئی فلم ‘اسپائیڈر مین برانڈ نیو ڈے’ نےباکس آفس پر شاندار کامیابی سمیٹ لی، فلم نے ریلیز کے صرف چھ روز میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی عالمی کمائی کرکے تاریخ کی دوسری تیز ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
رپورٹس کےمطابق ٹام ہالینڈکی مرکزی کردارمیں بننےوالی فلم نےشمالی امریکامیں ابتدائی تین روزکےدوران 360 ملین ڈالرجبکہ بین الاقوامی مارکیٹس سے 572 ملین ڈالرکابزنس کیا، مختلف ممالک میں مرحلہ وار ریلیز کے باعث فلم کا عالمی اوپننگ ویک اینڈ پانچ روز پر مشتمل رہا۔
ریلیز کےچھٹےروز فلم نےشمالی امریکا سےمزید 47 ملین ڈالر اوردیگر ممالک سے 73 ملین ڈالر کمائے، جس کےبعد اس کی مجموعی عالمی کمائی 1.053 ارب ڈالر تک پہنچ گئی،اس کامیابی کے ساتھ ’اسپائیڈر مین برانڈ نیو ڈے‘صرف 6 روزمیں ایک ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے والی تاریخ کی دوسری تیز ترین فلم بن گئی۔
تاہم ایک ارب ڈالر تک سب سے تیز رسائی کا ریکارڈ اب بھی 2019 کی فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کے پاس ہے، جس نے یہ سنگ میل صرف 5 روز میں عبور کیا تھا،’ایونجرز: انفنٹی وار‘ اور چینی اینی میٹڈ فلم ’نی ژا 2‘ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔