نائب وزیراعظم کا گندم کی دستیابی یقینی بنانے اور عوام کو ریلیف دینے پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران  ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔  واضح کیا گیا کہ گندم کی درآمد کا مقصد مارکیٹ میں قیمتوں کا دباؤ کم کرنا اور عوام کو ریلیف فراہمی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کی ضروریات اور مطالبات کی روشنی میں گندم کی دستیابی اور درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ملک بھر میں گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔  دس لاکھ ٹن گندم کی بروقت  درآمد سے آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی پدایت بھی کر دی۔ وزارتِ قومی غذائی تحفظ، وزارتِ تجارت اور سندھ و پنجاب کے اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *