ٹرمپ نے اپنے مشیروں کے ساتھ اس طرح کے کسی اقدام کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کو مذاقاً امریکی علاقہ قرار دیا۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کےصحافی برائن شوارٹز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے سے متعلق بیان سنجیدگی سے نہیں بلکہ مذاقاً دیا تھا۔

عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں کے ساتھ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے سے متعلق کسی اقدام پر کوئی بات چیت نہیں کی۔

وائٹ ہاؤس کی وضاحت کے بعد ٹرمپ کے بیان کو باضابطہ امریکی پالیسی قرار دینے کے تاثر کی بھی نفی ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *