حج 2027 کے لیے درخواستوں کی وصولی میں ایک روز کی تاخیر ہوگئی، سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں آج کے بجائے کل 18اگست سے وصول کی جائیں گی، سرکاری اسکیم کے لیے ایک لاکھ 7 ہزار 556 عازمین کا کوٹہ مختص ہے۔

حج 2027کے لیے سرکاری حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی ایک روز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ، وزارت مذہبی امور کے تحت درخواستیں کل اٹھارہ اگست سے وصول کی جائیں گی۔

عازمین حج درخواستیں اور اخراجات آن لائن یا متعلقہ بینک برانچز میں جمع کراسکیں گے۔سرکاری حج اسکیم کے لیے صرف پہلے سے رجسٹرڈ عازمین ہی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

حج اخراجات سرکاری اسکیم کے تحت دو مساوی اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول ہوں گی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی مزید درخواستیں روک دی جائیں گی۔

سرکاری حج اسکیم کے لیے ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس کا کوٹہ مختص ہےجبکہ نجی حج اسکیم کے لیے 40فیصد یعنی 71 ہزار 684 عازمین کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *