حادثہ کیمرون کی سرحد کے قریب زیمبوئے گاؤں میں پیش آیا
وسطی افریقی جمہوریہ میں سونے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کےمطابق سونےکی کان اچانک بیٹھ گئی،جس کے نتیجےمیں کان میں موجود 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سےامدادی کارروائیاں جاری ہیں،جبکہ ملبے تلے دبے افرادکی تلاش کی جارہی ہے۔
حکام کاکہنا ہےکہ کان بیٹھنے کی وجوہات جاننے اورکان کے ذمہ دار افراد کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔