مودی اپنی ویڈیوز میں نوجوانوں کو خصوصاً جن زی کو ’دوست‘ کہہ کر مخاطب کررہے ہیں
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں، خصوصاً جن زی، سے رابطے کیلئے سوشل میڈیا پر اپنا روایتی سیاسی انداز تبدیل کرنا شروع کر دیا۔
75 سالہ مودی حالیہ ہفتوں میں انسٹاگرام پر ’گیٹ ریڈی ود می‘ ریلز،سیلفی طرزکی ویڈیوز اور نوجوانوں سے براہِ راست گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
مودی اپنی ویڈیوز میں نوجوانوں کو خصوصاً جن زی کو ’دوست‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں،ایک حالیہ ویڈیو میں بھارتی وزیراعظم نے جن زی کی مقبول زبان بھی استعمال کی،دہلی میں گریجویشن تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مودی نے خود کو اپنے خاندان میں راکٹ، چِپ اور ڈرون بنانے والا پہلا شخص قرار دیا
بی بی سی رپورٹ کےمطابق بھارت میں نوجوانوں کے حالیہ احتجاج کےبعد مودی کے سوشل میڈیا انداز میں تبدیلی نمایاں ہوئی ہے،نوجوانوں کی قیادت میں بننے والی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے میمز، لائیو اسٹریمز اور انسٹاگرام ریلز کےذریعے تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور اتنی سیاسی قوت حاصل کرلی کہ ایک وفاقی وزیر کو استعفیٰ دینا پڑا۔
ایسےمیں سوال اٹھ رہا ہے کہ مودی کا جن زی کی زبان اور سوشل میڈیا کے غیر رسمی انداز کو اپنانا محض نئی میڈیاحکمتِ عملی ہے یا پھر یہ بھارتی نوجوانوں کے بدلتے سیاسی مزاج کا جواب ہے؟