ہیری اور میگھن جلد اپنے بچوں کے ساتھ برطانیہ واپس آسکتے ہیں،ذرائع
برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی شوبز کی دنیا میں واپسی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ نیٹ فلکس سیریز “دی جینٹلمین” کے تیسرے سیزن کے لیے بات چیت کر رہی ہیں۔ میگھن مارکل نے 2011 سے 2018 تک ڈرامہ سیریز ” سوٹس ” میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
دوسری طرف یہ بھی خبر ہے کہ ہیری اور میگھن جلد اپنے بچوں کے ساتھ برطانیہ واپس آسکتے ہیں۔ شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ ہیری امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہیں۔